ریڈ سی فلم فنڈ سے بنی مصری فلم کا امریکہ میں پریمیئر شو

image
سعودی عرب کے ریڈ سی فلم فنڈ کی حمایت یافتہ مصری فلم ساز خالد منصور کی فلم "Seeking Haven for Mr. Rambo" کا امریکی پریمیئر 40ویں سانتا باربرا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ہوا۔

عرب نیوز کے مطابق یہ مصری فلم 9، 11 اور 14 فروری کو امریکی فیسٹیول میں دکھائی جائے گئی، اس سے قبل اسے 2024 میں وینس فلم فیسٹیول اور جدہ کے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھی نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

یہ فلم گزشتہ 12 سال میں پہلی مصری فلم تھی جو ستمبر میں وینس فلم فیسٹیول میں پیش کی گئی۔

اس فلم کی کہانی مرکزی کردار حسن کے گرد گھومتی ہے جو فلم کے نام کے حوالے سے اپنے پالتو کتے ’ریمبو‘ کے لیے محفوظ پناہ گاہ تلاش کرتا ہے۔

حسن کو مکان مالک کی جانب سے اس کے کتے کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دی جاتی ہے۔

فلم کے ڈائریکٹر خالد منصور نے دسمبر میں عرب نیوز سے گفتگو میں بتایا تھا کہ فلم کی کہانی ہماری عمر کے افراد پر مرکوز ہے اور حسن کے سفر کے ذریعے اپنے خیالات، خدشات اور شناخت کے احساس کو خاص نظر سے دیکھا گیا ہے۔

یہ فلم مکمل کرنے میں تقریباً آٹھ سال لگے کیونکہ  ہم اسے خاص انداز سے منفرد اور حقیقی مناظر پر فلمانا چاہتے تھے۔

ڈائریکٹر خالد منصور نے بتایا فلم کی کہانی ہماری عمر کے افراد پر مرکوز ہے۔ فوٹو عرب نیوز

خالد منصور جو پہلے تین مختصر فلمیں اور 2023 میں ایک منی سیریز بنا چکے ہیں کا کہنا کہتے ہیں یہ میری پہلی فیچر فلم ہے اور یہ محض ایک کتے اور اس کے دوست کے بارے میں نہیں بلکہ ہماری نسل کی پیچیدگیوں کا احاطہ کرتی ہے۔

یہ فلم ہمارے ان مسائل اور اس کے لیے کی جانے والی جدوجہد کو نمایاں کرتی ہے جن کا ہمیں اپنے معاشرے میں اکثر سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ  فلم ستمبر میں وینس فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی گئی۔ فوٹو عرب نیوز

یہ فلم حقیقی کہانی  سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے جس میں 2015 میں ایک مصری عدالت نے چار افراد کو ایک کتے کے بے رحمانہ قتل کے جرم میں قید کی سزا سنائی تھی۔

کتے کو مارے جانے کے واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مصر میں عوامی غم و غصے کا عنصر پایا جاتا تھا۔

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.