مسافر طیارہ خوفناک حادثے کا شکار

image

ایریزونا ایئرپورٹ پر ایک اور طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، اسکاٹسڈیل ایئر پورٹ پر چھوٹا طیارہ رن وے سے پھسل کر دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسافر طیارے کو حادثہ لینڈنگ کے دوران پیش آیا، جس میں 1 شخص ہلاک اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر میں پیش آیا، جس کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد ایئر پورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت بھی کچھ دیر کے لیے روک دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں کے دوران پیش آئے طیارہ حادثوں کے بعد سے امریکا میں فضائی سفر کے حوالے سے سخت نگرانی شروع کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ امریکی ریاست الاسکا میں گرنے والے چھوٹے طیارے کا ملبہ بھی مل گیا، طیارے میں موجود تمام افراد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق طیارہ گرنے کے سبب 10 افراد اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے، طیارے کا اڑان بھرتے ہی آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت کے بعد رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

الاسکا کے محکمہ پبلک سیفٹی نے بتایا تھا کہ بیرنگ ایئر کا لا پتا ہونے والا طیارہ یونالکلیٹ سے نوم شہر جا رہا تھا جس نے دوپہر 2 بج کر 37 منٹ پر الاسکا کے قصبے انالکلیٹ سے اڑان بھری تھی اور آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت کے بعد اس کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

یاد رہے کہ 30 جنوری کو دارالحکومت واشنگٹن میں ایک مسافر طیارہ امریکی فوج کے ہیلی کاپٹر سے درمیانی ہوا میں ٹکرا گیا تھا، جس میں سوار تمام 67 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.