پاکستانی اداکار فیروز خان کی ایک پریس کانفرنس میں تاخیر سے آمد کے بعد خاتون صحافی سے تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل ہونے پر ان کی بہن اور معروف اداکارہ، حمائمہ ملک، بھائی کے حق میں سامنے آگئیں۔
حمائمہ ملک نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ عام طور پر ایسی باتیں نہیں کرتیں، لیکن آج وہ یہ کہنا چاہتی ہیں کہ چاہے کوئی اداکار ہو، سلیبرٹی ہو، یوٹیوبر یا ٹک ٹاکر، میڈیا انہیں اسٹار نہیں بناتا۔
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ میڈیا صرف ایک ذریعہ ہے جس کے ذریعے وہ لوگوں تک پہنچتے ہیں، جبکہ اصل شہرت اور مقبولیت فینز کی وجہ سے حاصل ہوتی ہے۔
اسی حوالے سے حمائمہ ملک نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک پول بھی شیئر کیا، جس میں انہوں نے سوال کیا کہ ’‘کیا اسٹارز کو فینز بناتے ہیں؟‘ پول کے نتائج کے مطابق، 91 فیصد لوگوں نے ان کی رائے سے اتفاق کیا کہ اسٹارز کی مقبولیت میڈیا نہیں بلکہ ان کے مداحوں کی بدولت ہوتی ہے۔