راکھی ساونت کو مفتی قوی سے شادی پر کروڑوں کی پیشکش

image

پاکستانی لڑکے سے شادی کی خواہش مند بھارتی رقاصہ و اداکارہ راکھی ساونت کو مفتی قوی سے شادی کرنے پر کروڑوں کی پیشکش مل گئی۔

پاکستانی زمیندار نے راکھی ساونت کو مفتی قوی سے شادی کرنے پر 35 کروڑ روپے کی زمین اور زیورات تحفے میں دینے کا اعلان کیا ہے۔

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے زمیندار سردار مظفر کولاچی کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے بھارتی رقاصہ کو مفتی قوی سے شادی کرنے پر بطور تحفہ 35 کروڑ روپے کی زمین اور زیورات دینے کا وعدہ کیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں زمیندار کہتے ہیں کہ میرا تعلق تونسہ شریف سے ہے۔ ہم راکھی ساونت صاحبہ کی بہت عزت کرتے ہیں۔ میرے پاس ہیرے اور سونے کے زیورات ہیں، جو نایاب اور قیمتی ہیں۔ اگر راکھی ساونت مفتی قوی سے شادی کرتی ہیں تو میں یہ ان کو تحفے میں دوں گا۔

انہوں نے بتایا کہ سفید سونے سے بنی 7 تولے کی چین ہے، ایک ہیرے کی انگوٹھی اور کف لنکس ہیں، یہ بھی سفید سونے سے بنے ہوئے ہیں، یہ مردانہ ہیں لیکن اگر راکھی کہیں گی تو زنانہ بھی بنوا دوں گا۔ بہترین برانڈز کے پرفیومز اور گھڑیاں ہیں، جو میں راکھی ساونت کو دینا چاہوں گا، اگر وہ مفتی قوی سے شادی کرنے کے لیے راضی ہو جائیں تو، ہم مفتی قوی کے ساتھ دبئی جانے کے لیے بھی تیار ہیں۔

وائرل ویڈیو میں مفتی قوی نے بتایا کہ ان تمام قیمتی اشیاء کے ساتھ سردار مظفر کولاچی اپنی زمینوں میں سے بھی کچھ حصہ بطور تحفہ دینے کے لیے تیار ہیں۔ ان تمام اشیاء اور زمین کی مالیت تقریباً 35 کروڑ روپے بنتی ہے، یہ مجھے اس وقت ملیں گی جب راکھی ساونت مجھ سے شادی کریں گی، جس پر میں سردار مظفر کا شکر گزار ہوں، راکھی سے شادی کے بعد میں یہ تمام اشیاء اور زمینیں ان کو دے دوں گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.