روزانہ ہوائی جہاز سے دفتر جاتی ہوں کیونکہ۔۔ اس عورت نے جہاز سے آنے جانے کی کیا دلچسپ وجہ بتائی؟

image

ذرا سوچیں کہ آپ کو روزانہ آفس جانے کے لیے گاڑی، بس یا موٹر سائیکل کے بجائے ہوائی جہاز کا سفر کرنا ہو۔ یہ بظاہر ایک غیر معمولی اور ناقابل یقین خیال لگتا ہے، لیکن ملائیشیا کی فنانس آپریشنز کی اسسٹنٹ منیجر، ریچل کور، نے اسے حقیقت بنا دیا ہے۔ ریچل کور اپنے گھریلو اور پیشہ ورانہ زندگی میں توازن برقرار رکھتے ہوئے ہر ہفتے 700 کلومیٹر کا فاصلہ ہوائی جہاز سے طے کرتی ہیں، اور دن کے اختتام پر اسی طرح واپس اپنے بچوں کے پاس پہنچ جاتی ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس انوکھے سفر نے نہ صرف ان کا وقت بچایا ہے بلکہ مالی لحاظ سے بھی انہیں فائدہ پہنچایا ہے۔

ریچل کور کے سفر کا آغاز 2024 کے اوائل میں اس وقت ہوا جب وہ اپنے دفتر کے قریب کرائے کے گھر میں رہتی تھیں، لیکن بچوں سے دوری ان کے لیے برداشت سے باہر ہو چکی تھی۔ اس دوری نے انہیں بے چین کر دیا تھا اور وہ مسلسل یہ سوچتی رہتی تھیں کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے کیا بہتر طریقہ اپنا سکتی ہیں۔ ایک دن، انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ کرائے کے گھر میں رہنے کے بجائے روزانہ جہاز سے آفس جائیں گی تاکہ اپنے بچوں کے قریب رہ سکیں۔

یہ فیصلہ ان کے لیے نہ صرف عملی ثابت ہوا بلکہ مالی طور پر بھی فائدہ مند ثابت ہوا۔ پہلے وہ کرائے اور دیگر اخراجات پر ماہانہ 474 ڈالر خرچ کرتی تھیں، لیکن اب ان کے سفر کے اخراجات صرف 316 ڈالر ہیں، یعنی انہوں نے واضح بچت کی۔ یہ ان کی زندگی میں ایک زبردست تبدیلی ثابت ہوئی۔

ریچل کا روزمرہ کا شیڈول بھی بے حد منفرد اور متاثر کن ہے۔ وہ ہر روز صبح 4 بجے اٹھ کر 5 بجے گھر سے نکلتی ہیں، اور پھر 6:30 بجے فلائٹ کے ذریعے کوالالمپور روانہ ہو جاتی ہیں۔ دفتر پہنچنے کے بعد وہ اپنے کام کو بخوبی انجام دیتی ہیں اور شام کو رات 8 بجے تک اپنے بچوں کے پاس واپس پہنچ جاتی ہیں۔ اتنی مصروفیت کے باوجود وہ اپنے بچوں کے ساتھ بھرپور وقت گزارنے میں کامیاب رہتی ہیں، کیونکہ ان کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے بچوں کے قریب رہیں۔

یہ سب کچھ کرنا یقینی طور پر مشکل ہے اور تھکا دینے والا بھی ہوتا ہے، لیکن ریچل کا کہنا ہے کہ جب وہ اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارتی ہیں تو ان کی ساری تھکن دور ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، ریچل نے یہ بھی بتایا کہ وہ ورک فرام ہوم کی بجائے آفس میں کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں کیونکہ اس طرح وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ آمنے سامنے بات چیت کر سکتی ہیں اور کام زیادہ مؤثر طریقے سے کر پاتی ہیں۔

جہاز میں روزانہ سفر کو ریچل اپنے لیے "می ٹائم" کے طور پر دیکھتی ہیں، جہاں وہ موسیقی سنتی ہیں، قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتی ہیں اور ذہنی طور پر تازہ دم ہوتی ہیں۔ یہ وقت ان کے لیے نہ صرف آرام دہ ہے بلکہ انہیں اپنے کام کے لیے نئی توانائی بھی فراہم کرتا ہے۔

ریچل کور کے اس منفرد طرزِ زندگی کو ائیر ایشیا نے سراہا ہے اور مکمل تعاون فراہم کیا ہے، کیونکہ اس سے انہیں کام اور گھریلو زندگی میں توازن قائم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ زندگی میں ہر مسئلے کا حل ممکن ہے، بس ہمیں اپنے حالات کے مطابق بہترین فیصلہ کرنے کی ہمت کرنی ہوتی ہے۔

ریچل کی کہانی ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ کبھی کبھار معمولی سی تبدیلی ہماری زندگیوں کو بہتر بنا سکتی ہے، اور شاید ہمارے "مثالی معمول" میں بھی کچھ منفرد اور انوکھا چھپا ہو جو ہمارے لیے بہترین ثابت ہو۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.