وزیر اعظم ہائوس آمد پر گارڈ آف آنر ، ترک صدر کی آرمی چیف سے بھی ملاقات

image

ترکیے کے صدر رجب طیب ایردوان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ، وزیراعظم شہباز شریف نے پرتپاک استقبال کیا۔

ترکیے کے صدر کو مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ، اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی پیش کیے گئے۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

 وزیراعظم شہباز شریف نے مہمان خصوصی کی وفاقی کابینہ کے اراکین سے فرداً فرداً ملاقات بھی کروائی۔ بعد ازاں ترک صدرسے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی ملاقات کی اور انہیں خوش آمدید کہا۔

گزشتہ روز رات دیر گئے ترک صدر خاتون اول اور سرمایہ کاروں اور تاجر رہنماؤں کے ہمراہ نور خان ائیر بیس پہنچے تھے جہاں صدر آصف  زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ طیب ایردوان کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی تھی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.