اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی نے گزشتہ روز اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے سب کو حیرت میں مبتلہ کر دیا۔
جیسے ہی ماورا نے اپنے نکاح کی تصویر پوسٹ کی سوشل میڈیا پر ایک ہلچل سی مچ گئی، نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی مداحوں میں بھی حیران کن خوشی کی لہر دوڑ گئی اور وہ ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
دوسری جانب عروہ حسین نے اپنی پیاری بہن ماورا کو سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت پوسٹ کے ساتھ مبارک باد دیتے ہوئے اپنے بہنوئی امیر گیلانی کو خاندان میں خوش آمدید کہا ہے۔
جبکہ فرحان سعید نے مشترکہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے خوبصورت تصاویر اپلوڈ کی ہیں، جن میں ان کی جہاں آراء بھی دکھائی دے رہی ہے۔