دلجیت دوسانجھ کب پاکستان آ رہے ہیں؟

image

بھارت کے پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کردی۔

انسٹاگرام پر اپنے فالوورز سے لائیو ویڈیو چیٹ میں ان کے مداحوں نے ان کے کنسرٹس اور دیگر معاملات پر سوال پوچھے، جس پر انہوں نے جوابات دیے۔

ان کی منکسر المزاجی کے باعث وہ عوام میں بےحد مقبول ہیں اور ان کے مداح پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دلجیت دوسانجھ پاکستانی اداکاروں اور گلوکاروں کے بھی مداح ہیں اور وہ اس کا اظہار بھی کرتے نظر آتے ہیں۔

کچھ عرصہ قبل ان کے ایک کنسرٹ کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی، جس میں انہوں نے اپنے کنسرٹ میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو دیکھ کر انہیں اسٹیج پر مدعو بھی کیا تھا۔

انہوں نے پاکستانی اداکارہ سے کہا تھا کہ دیگر لوگوں کی طرح وہ بھی انہیں اسکرین پر دیکھتے ہیں۔

یہی نہیں وہ اپنے کنسرٹس میں پاکستانی گلوکاروں کے گانے بھی گاتے ہیں اور ان کی پذیرائی بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ماضی میں لندن میں ایک کانسرٹ کے دوران شائقین میں موجود پاکستانی مداح کی جانب سے لہرائے جانے والے پاکستانی پرچم کو سیلیوٹ کرکے انہوں نے پاکستانی مداحوں کے دل جیتے تھے۔

حال ہی میں دلجیت دوسانجھ نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں سے لائیو چیٹ کی، جس میں ایک مداح نے ان سے پاکستان آنے اور یہاں کنسرٹ کرنے سے متعلق سوال کیا۔

جس پر ان کا کہنا تھا کہ ’پاجی، پاکستان بھی آجائیں گے‘

گلوکار کے اس جواب کے بعد ان کے پاکستانی مداحوں میں ان کے پاکستان آنے کے حوالے سے امید اور خوشی کی لہر دوڑ گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.