ٹرائی نیشن سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل آج کھیلا جائے گا

image

ٹرائی نیشن سیریز، پاکستان کرکٹ ٹیم آج نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل کھیلے گی، گزشتہ روز دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے مکمل آرام کیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا فائنل میچ آج ہوگا، میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، تیسری ٹیم جنوبی افریقہ اپنے دونوں میچ ہارکرفائنل سے باہر ہوچکی ہے۔

کراچی کی وکٹ بہت فلیٹ،پاکستان نے آخری میچ میں شاندار کھیلا،کیوی کپتان

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے میچ میں بھاری مارجن سے شکست دی تھی جس کے باعث کیوی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔

دونوں ٹیموں کی جانب سے وننگ کمبینشن کھلایا جائیگا اور ٹاس بھی اہم ہوگا، پاکستان کے کپتان رضوان نے فائنل جیتنے کا دعوی کیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.