نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی

image

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سہ ملکی سیریز اپنے نام کرلی۔ پاکستان کے 243 رنز کا ہدف کیویز نے 46 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ مچل اور لیتھم نے شاندار اننگز کھیلیں اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور فخر زمان 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد سعود شکیل 8 اور بابر اعظم 29 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

رضوان اور سلمان نے ایک بار پھر ہاتھ دکھائے، رنز بڑھائے اور 88 رن کی شراکت لگائی تاہم کپتان 46 اور نائب کپتان 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

طیب طاہر نے بھی 38 رنز بنائے لیکن بعد میں آنے والے بھی اسکور کو 242 تک ہی پہنچا پائے۔

پوری ٹیم آخری اوور میں آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کے ول او رو رک نے چار، بریس ویل اور سینٹنر کی دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ کی اننگز

243 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کا آغاز بھی اچھا نہ تھا اور دوسرے اوور میں ول ینگ 5 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے۔ اس کے بعد دوسری وکٹ پر کین ولیمسن اور کانوے نے ذم دارانہ بیٹنگ کی تاہم 76 کے مجموعی اسکور پر ولیمسن 34 رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔ کانوے بھی 48 رنز بناکر یویلین لوٹ گئے۔

مچل اور لیتھم نے بھی شاندار اننگز کھیلیں اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

اس دوران ٹوم لیتھم کو دو اوورز میں دو چانس ملے، ابرار نے ٹوم لیتھم کو ایل بی ڈبلیو تو کیا لیکن ری ویو نہیں لیا، اس کے بعد اگلے ہی اوور میں شاہین لیتھم کا کیچ نہ کرسکے۔ مچل اور لیتھم بالترتیب 57 اور 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ نے 46 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا اور یوں سہ فریقی سیریز میں گرین شرٹس کو شکست دی۔

پاکستان کا اسکواڈ:

کپتان محمد رضوان، آغا سلمان، بابراعظم، فخر زمان، سعود شکیل، طیب طاہر، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد

نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:

ول ینگ، ڈیوون کونوے، کین ولیمسن، ڈیریل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریس ویل، مچل سینٹنر (کپتان)، ناتھن اسمتھ، جیکب ڈفی، ول او’روک


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.