راکھی ساونت نے پاکستانی مردوں پر بڑا الزام عائد کردیا

image

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستانی مردوں نے بہت رلایا ہے۔

راکھی ساونت نے پاکستانی میزبان متھیرا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی مردوں نے مجھے رلایا ہے، پاکستانی اداکار و پولیس افسر ڈوڈی خان نے پہلے مجھے شادی کیلئے پروپوز کیا اور پھر اپنی بات سے پیچھے ہٹ گیا۔

راکھی کے مطابق ڈوڈی خان نے اپنے کسی بھائیوں سے شادی کروانے کا کہا اور اب وہ دوبارہ کہہ رہا ہے کہ وہ میرے پاس انگوٹھی اور پھول لے کر آئے گا۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ مفتی قوی نے بھی شادی کی پیشکش کی لیکن کوئی بھی اپنی بات پر قائم نہیں ہے اور ان سب چیزوں نے مجھے رلایا ہے۔

راکھی ساونت نے کہا کہ ڈوڈی خان پہلے مجھ سے شادی کرنا چاہتا تھا اور اب وہ الجھن کا شکار ہے، میں نے پاکستانی ہونے کی وجہ سے اس پر یقین کیا وہ میرا دوست بھی ہے لیکن پروپوز کرنے کے بعد وہ اپنی بات سے مکر گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.