معروف اداکار نے 22 سالہ لڑکی سے دوسری شادی کرلی

image

’’اسٹائل‘‘ اور ’’ایکسکیوزمی‘‘ فلموں سے شہرت حاصل کرنے والے بھارتی اداکار ساحل خان نے 48 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی ہے۔

ساحل خان نے ویلنٹائن کے موقع پر دبئی میں 22 سالہ میلینا الیگزینڈر سے شادی کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کی ہیں۔

میلینا الیگزینڈر سابق بھارتی اداکار ساحل خان سے عمر میں 26 سال چھوٹی ہیں۔ جوڑے کے درمیان عمر کے اس فرق پر صارفین نے کافی مذاق بنایا تھا لیکن ’’اسٹائل‘‘ فلم کے اداکار نے شادی کے بعد اپنے انٹرویو میں عمر کے اس فرق کا دفاع کیا ہے۔

ساحل خان نے کہا کہ ’’محبت عمر سے متعین نہیں ہوتی اور ہماری کہانی اس بات کی عکاسی کرتی ہے۔ میلینا کے خیالات بھی محبت، تعلق، سمجھ اور زندگی کے ہر مرحلے سے گزرنے کے بارے میں ایک جیسے ہیں۔ جب میں میلینا سے ملا تو وہ صرف 21 سال کی تھی اور میں فوری طور پر اس کی طرف مائل ہوگیا۔ اور مجھے یقین ہے کہ یہ احساس دونوں طرف تھا۔‘‘

ساحل خان نے مزید کہا، ’’اس کی عمر کے باوجود، وہ واضح ذہن، پختہ اور زندگی کی گہری سمجھ رکھتی تھی۔ ہم نے اپنے مستقبل کے بارے میں معنی خیز گفتگو کی، جس نے ہمیں اگلا قدم اٹھانے پر آمادہ کیا۔ اپنے خاندانوں سے تعارف کرانے کے بعد، ہم نے منگنی کی اور اب ہم شادی شدہ ہیں۔‘‘

یاد رہے کہ میلینا ساحل خان کی دوسری اہلیہ ہیں۔ ماضی میں ساحل کی شادی نارویجن اداکارہ اور ماڈل نگار خان سے ہوئی تھی، لیکن ان کی شادی صرف ایک سال کے مختصر عرصے میں ختم ہوگئی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.