حماس کا 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرنے کا فیصلہ

image

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس رواں ہفتے 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرے گا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حماس رواں ہفتے جمعرات کو 4 یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیلی حکام کے حوالے کرے گی جب کہ حماس ہفتے کے دن 3 یرغمالی بھی رہا کرے گا۔

رپورٹس کےمطابق جنگ بندی معاہدے کے بعد یہ پہلا مرحلہ ہوگا جب حماس اسرائیلی یرغمالی جو جنگ کے دوران بیماریوں سے ہلاک ہوئے یا اسرائیلی بمباری سے مارے گئے ان کی لاشیں اسرائیلی کو واپس کرے گا۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس 27 فروری کو بھی مزید 4 یرغمالیوں کی لاشیں واپس کرے گی گا اور لاشوں کے بدلے اسرائیل 7 اکتوبر کے بعد غزہ سے گرفتار کیے گئے تمام خواتین اور بچوں کو رہا کرے گا۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts