سی پیک گیم چینجر ،منصوبہ پاکستان اور خطے میں معاشی ترقی اور استحکام لائیگا،شرکا

image

پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں سفارت کاروں، ماہرین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی،سیمینار کا اختتامی سیشن  ایوانِ صدر میں منعقد ہوا جہاں صدر پاکستان نے شرکاء سے خطاب کیا۔

سیمینار کے دوران ماہرین نے پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ اس کی اسٹریٹجک لوکیشن اسے علاقائی معاشی خوشحالی کا اہم ذریعہ بنا سکتی ہے۔

پاکستان میں کاروباری اعتماد میں بتدریج اضافہ ہوا،گیلپ سروے

شرکاء نے سی پیک منصوبے کو ایک گیم چینجر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں معاشی ترقی اور استحکام لانے کا باعث بنے گا۔

گوادر پورٹ اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان عالمی تجارت میں اپنے کردار کو مزید مستحکم کر سکتا ہے،پاکستان مشرق اور مغرب کے درمیان ایک اہم پل کا کردار ادا کرتا ہے جو اس کی اسٹریٹجک اہمیت کو مزید واضح کرتا ہے۔

سونا مزید ایک ہزار روپے مہنگا،فی تولہ 3لاکھ 4ہزار200 روپےکا ہوگیا

شرکا نے مزید کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری، ٹرانسپورٹ، تجارت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بے شمار نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں جو ملک کی ترقی کی راہوں کو مزید روشن کریں گے۔

بین الاقوامی سیمینار نے پاکستان کی عالمی سطح پر اہمیت اور اس کی معیشت کی ترقی کے لیے موجودہ اور مستقبل کے امکانات کو واضح کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.