اڈیالہ جیل سے منتیں کی جا رہی ہیں کہ مجھے باہر نکالو، وزیر اعلیٰ پنجاب

image

نارووال: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل سے منتیں کی جا رہی ہیں کہ مجھے باہر نکالو۔ اڈیالہ جیل کے علاوہ ہر جگہ سے اچھی خبریں آ رہی ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نارووال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام گواہی دے رہے ہیں کہ نواز شریف نے ملک کو مشکلات سے نکالا۔ اور ہم نے 5 سال کا انتظار نہیں کیا۔ بلکہ ایک سال بعد ہی اپنی کارکردگی لے کر نارووال کی عوام کے سامنے کھڑی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کیا مریم نواز کی خدمت سے آپ لوگ خوش ہیں؟ آج کل صرف خط پر خط لکھے جا رہے ہیں کہ مجھے باہر نکالو۔ مخالفین کو کہتی ہوں دیکھ لو پنجاب میں نواز شریف کی بیٹی اور وفاق میں بھائی ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ حکومت سنبھالی تو کہا جا رہا تھا ملک دیوالیہ ہونے جا رہا ہے۔ یہ لوگ حالات خراب کر کے گئے تھے۔ اور اب اڈیالہ جیل سے منتیں کی جا رہی ہیں کہ مجھے نکالو۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں رشوت کے بغیر پنجاب میں کوئی کام نہیں ہوتا تھا۔ لیکن آج ن لیگ کی حکومت میں ملک ترقی کی طرف گامزن ہے۔ تحریک انصاف کے دور میں 38 فیصد پر پہنچنے والی مہنگائی آج 6 فیصد ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے رجب طیب ایردوان انٹرچینج کا افتتاح کر دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کیے گئے۔ لیکن ہم دن رات پنجاب کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ اور اڈیالہ جیل کے علاوہ ہر جگہ سے اچھی خبریں آ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کہاں ہے ڈیفالٹ کرنے والا ملک اور کہاں ہے مہنگائی؟ اپنا گھر اسکیم میں عوام کو گھر بنانے کے لیے 15 لاکھ روپے تک قرض دیا جا رہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.