عمران خان مزید10،8مہینے جیل میں رہیں گے،فیصل واوڈا

image

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سمجھوتے کےتحت بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے میں کامیاب ہورہی ہے،بانی پی ٹی آئی 8،10مہینےمزید جیل میں رہیں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’’فیصلہ آپ کا‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا پرانے چہروں کا ایک اور فاروڈ بلاک آرہا ہے،پی ٹی آئی بانی پی ٹی آئی کی پارٹی ہے،ن لیگ کی حکومت کی ضمانتی تحریک انصاف ہے۔

سعودی عرب کا پاکستان کو مؤخر ادائیگی پر10 کروڑ ڈالر کی ماہانہ پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ

موجودہ قیادت بانی پی ٹی آئی کو دلدل میں لے کرجارہی ہے،یہ بانی پی ٹی آئی کو وہاں لے کرجارہے ہیں جہاں سے واپسی نہیں ہوگی،میں ابھی سے کہہ رہا ہوں نہ کوئی دھرنا ہوگا اور نہ کوئی الائنس،اب تحریک انصاف بیساکھیوں پر آگئی ہے۔

مولانا فضل الرحمان سے میرا احترام کا رشتہ ہے،مولانا فضل الرحمان اپنی پارٹی کی تحریک چلا سکتے ہیں پی ٹی آئی کیساتھ نہیں،خیبر پختونخوا میں بدترین چوری ہو رہی ہے۔

علی امین گنڈاپور خود کہہ رہے ہیں کہ75کروڑ روپے پارٹی کو فنڈ دیا ہے،علی امین گنڈاپور نے پہلے کہا کہ میں نے پلاٹ بیچا اب کہتے ہیں ادھار لیا،انہی الزامات کے تحت نیب تحقیقات کرتی ہے۔

پشاور میں بین الاقوامی پلاسٹک سرجنز کی سالانہ کانفرنس،جدید ترین طریقوں پر تبادلہ خیال

یہ سب کمپرومائزڈ ہیں،جنید اکبر پارٹی کے ساتھ مخلص اور غیرت مند آدمی ہے،بانی پی ٹی آئی کو کئی لوگوں کی اصلیت کا پتہ ہے،علی امین گنڈاپور مجھے زیادہ عرصہ نظر نہیں آرہا،گوہر خان بھی مجھے زیادہ دیر چلتا نظر نہیں آرہا ہے۔

علی امین گنڈاپور کو بچانے کیلئے حکومت پاکستان کود گئی ہے،میں یہ باتیں ایکسپوز کروں گا،جو غلط کرے گا میں اس کو پبلک کے سامنے لاؤں گا،جو اچھا کام کرے گا اس کی تائید کروں گا۔

697 سرکاری ملازمین، افسران کیخلاف 10 ارب کی مبینہ کرپشن انکوائریوں کا انکشاف

میں علی امین گنڈاپورکو کہتا ہوں کہ قوم کو سچ بتائیں،پرانے چہرے والی پی ٹی آئی کمر کس کے سامنے آرہی ہے،مریم نواز کیخلاف سوشل میڈیا پر قابل مذمت مہم چلائی جارہی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف چلنے والی مہم کو پی ٹی آئی ڈس اون کرے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.