سعودی عرب کا پاکستان کو مؤخر ادائیگی پر10 کروڑ ڈالر کی ماہانہ پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ

image

سعودی عرب نے پاکستان کو مؤخر ادائیگی پر10 کروڑ ڈالرکی ماہانہ پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی طرف سے بھیجے گئے خط سے آگاہ کیا،خط میں پیٹرولیم مصنوعات کی مؤخر ادائیگی کی تجدید کےبارے میں بتایا گیا۔

697 سرکاری ملازمین، افسران کیخلاف 10 ارب کی مبینہ کرپشن انکوائریوں کا انکشاف

وزیراعظم نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی قیادت کے تہہ دل سےمشکور ہیں،سعودی عرب ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا۔

وفاقی کابینہ کو وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں ای-آفس کے استعمال پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کی تمام ڈویژنز میں ای آفس کااستعمال 98فیصد تک پہنچ چکا ہے،وفاقی حکومت کی 93ڈویژنز میں ای آفس کا نفاذ100فیصد ہے۔

بین الوزارتی روابط کے حوالے سے 21 ڈویژنز میں ای آفس کا نفاذ 100 فیصد ہو چکا،176اداروں میں ای آفس کا نفاذ مکمل کر لیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بیرون ملک پاکستانی مشنز میں خدمات کی فراہمی کیلئے نظام کی ڈیجیٹائزیشن کی جائے ،ڈیجیٹائزیشن سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو خدمات کی فراہمی میں آسانی ہوگی،وفاقی حکومت کی وزارتوں اور محکموں میں ای آفس کا نفاذ 20 مارچ تک مکمل کیا جائے۔

ہیکرز کی جانب سے مختلف براوزر ایکسٹینشنز پر سائبر حملوں کا انکشاف

اعلامیہ کے مطابق کنونشن برائے سمندری قانون کے تحت بین الاقوامی قانونی معاہدے پر دستخط ،کامران جہانگیر کی بطور مینجنگ ڈائریکٹر نیشنل بک فاؤنڈیشن تعیناتی،صومالیہ کیلئے نیشنل آئیڈینٹیی سسٹم کے حوالے سے اڈینڈم 2 پر دستخط کی منظوری دی گئی ۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر شاہد اسلم مرزا کی بطور مینجنگ ڈائریکٹر کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی تعیناتی،پی ای سی کی گورننگ باڈی کے انتخابات میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے کمیشن آف انکوائری تشکیل دینے کی منظوری دی گئی ۔

ان لینڈ ریونیو اپیلیٹ ٹریبیونل رولز 2024 میں ترامیم کی منظوری بھی دیدی گئی ، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 14 فروری کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں،کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 17 فروری کےاجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی ۔

قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر طیب ایردوان نے ہمیشہ پاکستان کاساتھ دیا،چاہے مسئلہ کشمیر ہو یا مسئلہ فلسطین، ترکیے کامؤقف واضح ہے۔

پاکستان میں کاروباری اعتماد میں بتدریج اضافہ ہوا،گیلپ سروے

ترکیے اور پاکستان میں برادرانہ تعلقات ہیں،ترک صدر طیب ایردوان کا دورہ پاکستان انتہائی کامیاب رہا،ترک صدر نے کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے آواز بلند کی،ہر فورم پر ترکیے اور پاکستان نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔

پاکستان اور ترکیے نے اپنی تجارت کو بڑھا کر 5 ارب ڈالر تک لے کرجانا ہے،ترکیے کیساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،آج ایک انٹرچینج کاافتتاح کیا جو 84 دنوں میں مکمل ہوا،انٹرچینج کانام طیب ایردوان رکھا گیا ہے۔

گیلپ سروے میں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول کابتایا گیا،وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ

سییکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج کیساتھ جنگ لڑ رہی ہیں،ہم نے ملک کو دہشتگردی سے صاف کرنا ہے۔

سونا مزید ایک ہزار روپے مہنگا،فی تولہ 3لاکھ 4ہزار200 روپےکا ہوگیا

معاشی ترقی کے لیے ملک میں امن انتہائی ضروری ہے،ملکی معیشت کے تمام اشارے مثبت ہیں،مل کرکام کریں گے تو ملکی معیشت تیزی سے چلے گی،ملک سے دہشتگردی کامکمل خاتمہ ہمارا مشن ہے،ہم نے محنت کرنی ہے، پاکستان دنیا میں اپنا مقام بنائے گا،ورلڈ بینک کے وفد نے پاکستان کے معاشی اقدامات کی تعریف کی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.