راکھی ساونت نے پاکستانی پولیس اہلکار سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا

image

بالی وڈ ماڈل واداکارہ راکھی ساونت نے پاکستانی اداکار ڈوڈی خان اور مفتی قوی کی جانب سے شادی کے پروپوزل کے بعد پاکستانی پولیس اہلکار سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔

حال ہی میں میزبان متھیرا سے کی گئی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران راکھی ساونت نے ڈوڈی خان اور مفتی قوی کے پروپوزل سے متعلق بات کی۔

راکھی ساونت نے کہا کہ بالی وڈ میں آئٹم سونگ کا آغاز میں نے کیا، میں ایک شریف لڑکی ہوں، ڈوڈی خان نے مجھ سے شادی کا کہہ کر یوٹرن لے لیا، وہ ڈیڑھ سال سے مجھ سے تعلق میں تھے، پہلے انہوں نے مجھے شادی کیلئے پروپوز کیا اس کے بعد مجھے بھائی سے شادی کروانے کا کہہ دیا۔ میں انسان ہوں چاکلیٹ نہیں۔

مفتی قوی سے شادی کے پروپوزل سے متعلق سوال پر راکھی نے بتایا کہ مفتی قوی کے پروپوزل کا سن کر میں بے ہوش ہوگئی تھی کیوں کہ ثناء خان کی طرح میں بھی مولانا سے ہی شادی کی خواہش مند ہوں، قوی خان مجھے بہت پسند ہیں لیکن ان کو جم جاکر اپنا وزن تھوڑا کم کرنا چاہیے انہیں ڈوڈی خان کی طرح باڈی بنالینی چاہیے۔

راکھی نے مزید کہا کہ میری فیملی میں بھائی کے علاوہ کوئی نہیں ہے، والد کی خواہش تھی کہ میری شادی ایک پولیس اہلکار سے ہو، مجھے پاکستانی اہلکار بے حد ہینڈسم لگتے ہیں، کیا پاکستان میں کوئی پولیس اہلکار میرا ہاتھ تھامنے کیلئے تیار نہیں؟


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.