ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی مالی امداد پر اعتراض کردیا

image

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے بھارت کے پاس بہت پیسہ ہے، ہم انہیں کروڑوں ڈالر کیوں دے رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کے مـحکمے ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی (DOGE) کی جانب سے حکومتی اخراجات کم کرنے کے اقدامات کا دفاع کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ہم کیوں بھارت کو 21 ملین ڈالر کی خطیر رقم دے رہے ہیں۔

امریکی صڈر کا مزید کہنا تھا بھارت کے پاس بہت پیسہ ہے، بھارت دنیا ہمارے مقابلے میں دنیا میں سب سے زیادہ ٹیکس کرنے والے ممالک میں شامل ہے، ہم وہاں سے شاید ہی کچھ حاصل کر پاتے ہیں کیونکہ ان کے ٹیکس ریٹ بہت زیادہ ہیں، بھارت اور نریندر مودی کا بہت احترام ہے لیکن ہم ووٹر ٹرن آؤٹ کے لیے بھارت کو 21 ملین ڈالر کیوں دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ایلون مسک کے محکمے DOGE نے حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے 273 ملین کی بیرونی امداد ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس میں سے 20 ملین ڈالر بھارت کو ملتے تھے جبکہ 29 ملین ڈالر بنگلادیش کے سیاسی منظر نامے کو مستحکم کرنے کے پروگرام سے متعلق تھے۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی کابینہ میں شامل اکنامک ایڈوائزری کونسل کے ممبر سنجیو ساں یل کے بیان کے کچھ روز بعد آیا ہے۔

سنجیو ساں یل نے DOGE کی جانب سے بھارتی امداد کی بندش کے فیصلے بعد USAID پروگرام کو انسانی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ قرار دیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.