ون ڈے رینکنگ میں تبدیلی، بابراعظم کی تنزلی، راشد خان سے بھی پہلی پوزیشن چھن گئی

image

آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں بابراعظم کی تنزلی ہو گئی ہے جبکہ افغانستان کے راشد خان سے پہلی پوزیشن بھی چھن گئی ہے۔

بابر اعظم ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں پہلی سے دوسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں، بھارت کے شبھمن گل ون ڈے کے نمبر ون بیٹر بن گئے ہیں۔

رینکنگ میں بھارت کے روہت شرما تیسرے،جنوبی افریقہ کے اینرک کلاسن چوتھے اور نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل2 درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔

بابراعظم اور نسیم شاہ نے ولیمسن اور ڈیرل مچل کو خطرناک قرار دے دیا

فخر زمان ایک درجہ تنزلی کے بعد 14 پوزیشن پر چلے گئے ہیں جبکہ پاکستانی کپتان محمد رضوان 6 درجے ترقی سے رینکنگ میں 15ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

باؤلنگ رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان سے پہلی پوزیشن سے دوسری پر چلے گئے ہیں، سری لنکا کے مہیش تھیکشانا ون ڈے کے نمبر ون باؤلر بن گئے ہیں۔

شاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی سے رینکنگ میں 5ویں نمبر پر آ گئے، ون ڈے رینکنگ میں بھارت کی ٹیم پہلے، آسٹریلیا کی دوسرے جبکہ پاکستانی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.