لاہور ہائیکورٹ: چیئرمین نادرا کو ہٹانے کا حکم کالعدم قرار

image

لاہور: چیئرمین نادرا کو ہٹانے سے متعلق حکم کو لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے چیئرمین نادرا کو ہٹانے متعلق اپیل پر سماعت کی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کردہ اپیل میں کہا گیا کہ سنگل بینچ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین نادرا کو ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست میں نگران حکومت کا چیئرمین نادرا کی تقرری کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا گیا تھا۔ اس لیے درخواست صرف نگران حکومت کے نوٹیفکیشن کی حد تک محدود رہی۔

انہوں نے کہا کہ درخواست گزار نے کبھی بھی نئے رول کو چیلنج نہیں کیا۔ اس لیے عدالت چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو عہدے سے ہٹانے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب نے الیکٹرک بسوں کا افتتاح کر دیا

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ برس 6 ستمبر کو چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیا تھا۔ اور وفاقی حکومت نے سنگل بینچ کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.