آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ سے پہلے میچ میں شکست کھانے کے بعد پاکستان کیلئے اگر مگر کا کھیل شروع ہو گیا۔
گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے پاکستان کو بڑے مارجن سے ہرا کر چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ جیتا ، اس شکست کے باوجود اب بھی پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل میں کوالیفائی کر سکتی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کا بخار، گوگل نے منی کپ گیم لانچ کر دیا
اگر پاکستان اگلے دونوں میچوں میں بھارت اور بنگلہ دیش کو شکست سے دوچار کرے اور نیوزی لینڈ بھارت کو شکست دے اسی صورت میں پاکستان کے آگے جانے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے تاہم پاکستان کو کم بیک کرنے کیلئے غیر معمولی کارکردگی دکھانا ہو گی۔
یاد رہے کہ ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہو گا، کراچی ، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں 8 بہترین ٹیمیں چیمپئن بننے کی جنگ لڑیں گی۔