راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں طویل عرصے بعد تیز بارش جبکہ کئی مقامات پر ژالہ باری ہوئی جس سے خشک سالی کا خاتمہ ہو گیا اور جاتی سردی واپس آ گئی۔
اسلام آباد ،لاہور ، فیصل آباد ، سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل برسے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش دیکھنے میں آئی، راولپنڈی اور اس کے نواحی علاقوں میں تقریباً 4 ماہ بعد تیز بارش ہوئی ہے۔
ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق ایچ ایٹ میں 22، شمس آباد 20 اور چکلالہ میں 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں مزید 3 دن کی تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔