26 نومبر احتجاج کے الزام میں گرفتار 120 پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت منظور ، رہائی کا حکم

image

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 نومبر احتجاج کے الزام میں گرفتار 120 سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ، اس موقع پر وکیل علی بخاری، بابر اعوان، مرتضیٰ طوری و دیگر وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔

بشریٰ بی بی کے وکلاء نے ایک اور مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی

قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے  ضمانتیں منظور کرتے ہوئے تمام کارکنوں کو فوری رہا کرنے اور پولیس اسٹیشن میں بیانِ حلفی دینے کا حکم بھی دیا۔

قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ بیان حلفی دیں کہ آئندہ ایسا جرم نہیں کریں گے۔  عدالت نے گرفتار افراد کو 20 ہزار روپے کے مچلکے اور ایک شیورٹی جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.