یوکرینی صدر کا امریکا کو معدنی وسائل دینے سے صاف انکار

image

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے امریکا کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جنگی اخراجات کی واپسی کے لیے کسی بھی معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے جس کا بوجھ آئندہ 10 نسلوں کو اٹھانا پڑے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق، امریکا نے یوکرین کے معدنی وسائل کے 50 فیصد حصے پر حقوق مانگے تھے، تاہم زیلنسکی نے اس معاہدے کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

اگرچہ کچھ اطلاعات تھیں کہ وہ بعد میں اس پر راضی ہو گئے تھے، لیکن اب انہوں نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسی کسی بھی ڈیل پر دستخط نہیں کریں گے۔

زیلنسکی نے کہا کہ 500 ارب ڈالر تو کیا، 100 ارب ڈالر بھی واپس نہیں کریں گے کیونکہ یہ رقم سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے بطور امداد دی گئی تھی، نہ کہ قرض۔

زیلنسکی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لیے بغیر کہا کہ خواہ کسی کو پسند آئے یا نہ آئے، امداد واپس کرنا یوکرین کی ذمہ داری نہیں۔

یوکرینی صدر نے واضح کیا کہ وہ دو شرائط پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو سکتے ہیں: اگر ان کے مستعفی ہونے سے یوکرین میں امن قائم ہو جائے اور اگر یوکرین کو نیٹو کا مکمل رکن بنا دیا جائے۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts