الیکشن کمیشن کا پنجاب حکومت کو فوری قانون سازی مکمل کرنے کا حکم

image

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت فوری طور پر قانون سازی مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن میں پنجاب بلدیاتی انتخابات کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں فل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف سیکرٹری اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

چیف الیکشن کمشنر نے مؤقف اختیار کیا کہ آئین کے تحت الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کروانے کا پابند ہے۔ لیکن بدقسمتی سے کوئی بھی صوبائی حکومت انتخابات کے لیے تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتیں قوانین میں ترامیم کر کے انتخابات ملتوی کر دیتی ہیں۔ تین صوبوں اور کنٹونمنٹ میں جدوجہد کے بعد انتخابات کرائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، مزید 5 ارکان کو شامل کیے جانے کا امکان

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ پنجاب میں 5 بار انتخابی قوانین تبدیل کیے گئے۔ جبکہ الیکشن کمیشن 3 بار حلقہ بندیاں کر چکا ہے۔ اور 2 بار الیکٹورل گروپس کی فہرست سازی ہوئی۔ لیکن پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہ ہو سکا۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کا مسودہ اسمبلی میں پیش کر دیا ہے۔ اور قانون سازی مکمل ہوتے ہی رولز بنائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کو ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو قانون سازی فوری مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ قانون سازی مکمل ہوتے ہی حلقہ بندیوں کا عمل شروع کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.