بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونا کشی سنہا نے کہا ہے کہ ان کے شوہر ظہیر کے خاندان کی طرف سے کبھی اسلام قبول کرنے کیلئے دبائو نہیں ڈالا گیا۔
اداکارہ نے حالیہ انٹرویو میں واضح کیا کہ مجھ پر کبھی بھی ظہیر کے خاندان کی طرف سے اسلام قبول کرنے کے لیے دبائو نہیں ڈالا گیا، میں اور ظہیر مذہب کو اپنی شادی میں رکاوٹ کے طور پر نہیں دیکھتے۔
نیلم منیر کے حجابی انداز پرمداح ناخوش، تنقید کا نشانہ بنا دیا
انہوں نے کہا کہ ہم دو لوگ ہیں جو ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اورشادی کرنا چاہتے تھے، انہوں نے اپنا مذہب مجھ پر مسلط نہیں کیا اور نہ ہی میں نے ان پر اپنا مذہب مسلط کیا، یہ کبھی بھی بحث کا موضوع نہیں تھا۔
سونا کشی نے کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے مذاہب اور روایات کا احترام کرتے ہیں، وہ اپنے گھر کی کچھ روایات پرعمل کرتے ہیں وہ میری دیوالی کی پوجا میں شریک ہوتے ہیں اورمیں ان کی مذہبی رسومات میں حصہ لیتی ہوں۔