"اس دنیا میں خوش آمدید، میری ننھی شہزادی!"
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار سعد قریشی نے اپنی زندگی کے سب سے خوبصورت لمحے کو مداحوں کے ساتھ شیئر کر لیا! انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ کے ذریعے اداکار نے اعلان کیا کہ وہ باپ بن گئے ہیں!
شیئر کی گئی تصویر میں ننھی پری نے اپنے والد کی انگلی تھام رکھی ہے، ایک ایسا منظر جو ہر دیکھنے والے کے دل کو چھو گیا۔ تصویر کے ساتھ اداکار نے نہایت دلکش انداز میں اپنی ننھی بیٹی کو اس دنیا میں خوش آمدید کہا۔
جیسے ہی یہ خبر سامنے آئی، مداحوں، دوستوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارک باد اور نیک تمناؤں کا طوفان امڈ آیا۔ ہر کوئی اس نئے سفر پر سعد قریشی اور ان کی اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام بھیج رہا ہے۔