آئی فون 16 ای مارکیٹ میں آگیا۔۔ ایپل کے سستے ترین موبائل فون کی پاکستانی قیمت کیا ہے؟

image

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایپل نے ایک نیا دھماکہ کر دیا! اگر آپ ایک ایسا آئی فون چاہتے تھے جو جدید ہو، طاقتور ہو اور قیمت بھی جیب پر بوجھ نہ ڈالے، تو خوش ہو جائیں— ایپل نے آئی فون 16 ای فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے، اور پری آرڈرز کی بارش شروع ہو چکی ہے!

یہ نیا ماڈل 599 ڈالر میں دستیاب ہوگا، جو ایپل کے مشہور ایس ای سیریز کی جگہ لے رہا ہے۔ پچھلے سال کا آئی فون 15 699 ڈالر کا تھا، یعنی اس بار قیمت کم، مگر کارکردگی کئی گنا زیادہ! پاکستان میں، پی ٹی اے ٹیکس اور درآمدی ڈیوٹیز شامل کرنے کے بعد، اس کی قیمت تقریباً 3 لاکھ روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ یاد رہے کہ پی ٹی اے ٹیکس کی مقدار ماڈل اور سٹوریج کیپسٹی کے مطابق مختلف ہو سکتی ہے۔

آئی فون 16 ای کا ڈیزائن بلیک اور وائٹ فنش میں آتا ہے، جو نہ صرف اسٹائلش نظر آتا ہے بلکہ ایروسپیس گریڈ ایلومینیم کی بدولت انتہائی پائیدار بھی ہے۔ اس کا فرنٹ آئی فون 14 کی جھلک دیتا ہے، جبکہ بیک آئی فون 8 جیسا لگتا ہے، مگر اندرونی طور پر یہ کسی دیو سے کم نہیں!

رفتار، بیٹری اور سیٹلائٹ فیچرز— سب کچھ اپ گریڈ!

ایپل نے اس ماڈل میں A18 چپ شامل کر کے رفتار کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔ یہی نہیں، بلکہ یہ پہلا آئی فون ہے جو C1 موڈیم کے ساتھ آیا ہے، جس کی بدولت آپ ایمرجنسی میں سیٹلائٹ کے ذریعے ایس او ایس، روڈ سائیڈ اسسٹنس، میسجنگ اور فائینڈ مائی جیسے فیچرز استعمال کر سکتے ہیں!

اور سب سے زبردست خبر؟ ایپل نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ بیٹری کے معاملے میں اب تک کا سب سے بہترین آئی فون ہے! ایک بار چارج کریں اور دوسرے ماڈلز کے مقابلے میں 6 گھنٹے زیادہ انجوائے کریں!


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.