وزیراعظم کا افراط زر میں مسلسل کمی پر اظہار اطمینان

image

وزیراعظم شہباز شریف نے افراط زر میں مسلسل کمی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنا ایک سال پورا کر رہی ہے اس موقع پر یہ ایک انتہائی اچھی خبر ہے۔

ایک بیان میں انہوں نےکہا کہ یہ امر انتہائی خوش آئند ہے افراط زر فروری 2025 میں 1.5 فیصد پر آگئی ،جولائی 2024 سے فروری 2025 تک افراط زر کی اوسط 5.9 فیصد تک رہی۔

چیف منسٹر فری سولر پینل اسکیم کی خود کار ڈیجیٹل قرعہ اندازی

پچھلے مالی سال میں اسی عرصہ میں یہ اوسط 28 فیصد تھی ، یہ ایک نمایاں کمی ہے ،معاشی اشارے ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہو رہے ہیں ،معیشت میں مسلسل بہتری مستعد ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

معیشت کی بہتری، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئےتمام ادارے ملکر کام کر رہے ہیں،میکرو اکنامک معاشی بہتری کا فائدہ عوام تک پہنچنا شروع ہو گیا۔

پی سی بی کے مستقبل کے فیصلوں کو سپورٹ کرنا ہوگا،وسیم اکرم

مجھے قوی امید ہے کہ افراط زر میں مزید کمی ہو گی ،عوام کو ارزاں نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.