فرانسیسی صدر میکرون نے کہا ہے کہ امن معاہدے کے بعد یوکرین میں امن فوج تعینات کی جاسکتی ہے۔
فرانسیسی صدرایمانویل میکرون نے کہا کہ روس یوکرین امن معاہدے کی صورت میں یورپی افواج یوکرین بھیجی جا سکتی ہیں۔
امریکن سیکریٹری دفاع کا بھی افغان دہشتگرد پکڑنے پر پاکستان کا شکریہ
انہوں نے کہا کہ یورپی افواج یوکرین میں فرنٹ لائن پرنہیں ہوں گی، یورپی افواج کی یوکرین میں تعیناتی اس کی سلامتی کی ضمانت کے طور پرہوگی۔
خبرایجنسی کے مطابق یورپی چیفس آف اسٹاف اگلے ہفتے شہر پیرس میں فرانسیسی صدرایمانویل میکرون سے ملاقات کریں گے۔