روس نے فرانس کو خبردار کردیا

image

روسی حکام نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو خبردار کیا ہے کہ ان کی گفتگو یورپ کو عالمی جنگ کی طرف دھکیل سکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روسی حکام اور قانون سازوں نے فرانسیسی صدر کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ میکرون کی روس کے حوالے سے کی گئی گفتگو مغربی ممالک کو تیسری عالمی جنگ کی طرف بڑھا سکتی ہے۔

کریملن اور وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک غلط قدم تیسری عالمی جنگ کی وجہ بن سکتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب فرانسیسی صدر نے قوم سے ٹیلی ویژن پر خطاب کیا تھا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں روس کو فرانس اور یورپ کے لیے خطرہ قرار دیا اور کہا کہ ہم ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے خطاب کے دوران یوکرین سمیت یورپی ممالک کو جوہری صلاحیت فراہم کرنے کا بھی عندیہ دیا اور کہا کہ اس کے لیے ایک معاہدے کی ضرورت ہے، جس کے تحت یورپ کے مستقبل کا فیصلہ امریکا اور روس میں نہیں ہو گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.