بچپن میں سالگرہ منانے کیلئے پاس پیسے نہیں ہوتے تھے، پرینیتی چوپڑا

image

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے میں اپنے بچپن کے دن اورغربت کے حالات سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں پرینیتی چوپڑا نے بچپن میں اپنی سالگرہ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والدین کے پاس کیک تک لانے کے پیسے نہیں ہوتے تھے۔

بھارتی اداکارہ سونا اسمگلنگ کے شبہے میں ایئرپورٹ پر گرفتار

اداکارہ نے بتایا کہ میرے والد مارکیٹ سے صرف ایک رس گلہ یا رس ملائی کا ٹکڑا خریدتے تھے جسے ہم سالگرہ کے کیک کی جگہ کاٹتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسری جانب میرے نانا اورنانی نہایت امیر تھے اورکینیا میں رہتے تھے وہ ہرسال مجھے اور میرے بھائی کو بزنس کلاس سفر کیساتھ اپنے پاس بلاتے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.