ایک سال میں 1099 حملے ، پاکستان دہشتگردی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا

image

دہشتگردی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں پاکستان دوسرے نمبر پر آ گیا ،ملک بھر میں گزشتہ سال دہشتگرد حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 45 فیصد بڑھ گئی۔

انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں دہشتگردی کے دوران 1081 افراد جان سے گئے، پاکستان میں مسلسل پانچ سال سے دہشتگردی کے باعث اموات میں اضافہ ریکارڈ ہوا۔

خیبر پختونخوا میں 3 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 131 واقعات ، 49 پولیس اہلکار شہید ہوئے

رپورٹ کے مطابق گلوبل ٹیررازم انڈیکس 2025ء میں پاکستان دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، گزشتہ سال دہشتگردی سے اموات گزشتہ ایک دہائی کے دوران بڑا اضافہ تھا ، دہشتگردوں نے 2023ء میں 517 جبکہ 2024ء میں 1099 حملے کئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشتگردوں نے پاک افغان سرحد پر حملوں میں اضافہ کیا، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

افغان نائب گورنر کا بیٹا پاکستان کیخلاف دہشت گردی میں ملوث، ٹی ٹی پی دہشت گردوں کیساتھ مارا گیا

رپورٹ کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) تیزی سے بڑھتا ہوا دہشتگرد گروہ بن کر ابھرا ہے ، اس گروہ کے باعث ہلاکتوں میں 90 فیصد اضافہ ہوا۔ کالعدم ٹی ٹی پی دوسرے سال بھی پمہلک ترین دہشتگرد تنظیم ہے۔

 

 


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.