مسجد الحرام میں تیسری توسیع کا بڑا حصہ نمازیوں کیلئے کھول دیا گیا

image

مسجد الحرام میں تیسری توسیع کا بڑا حصہ نماز اور تراویح کی ادائیگی کے لئےکھول دیا گیا ۔

ادارہ امور حرمین نے اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا کہ مسجد الحرام کی تیسری توسیع کا مجموعی رقبہ 12 لاکھ 14 ہزار مربع میٹر پر مشتمل ہے۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺمیں 4 نئے اماموں کی تقرری، شاہی فرمان جاری

تیسری توسیع کے جن حصوں کو رمضان المبارک میں فرض نمازوں اور تراویح کے لئے کھولا گیا ہے ان میں گرائونڈ فلور، پہلی منزل، میزنائین، دوسری منزل اور دوسری منزل میزنائین کے ساتھ چھت کا حصہ شامل ہے۔

مسجد میں کی جانے والی تیسری توسیع میں بچھائے جانے والے قالینوں کی تعداد 25 ہزار ہے جبکہ 17 ہزار واٹر کولرز رکھے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں 11 ہزار 436 وضو کرنے اور 120 نماز پڑھنے کے مقامات ہیں جبکہ 80 دروازے اور 28 لفٹیں نصب کی گئی ہیں۔

اختلافات سے مسلمانوں کے اتحاد کو خطرات لاحق ہے، امام مسجد نبوی

یاد رہے کہ مسجد کی تیسری توسیع کا حکم شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے دیا تھا۔ یہ مسجد الحرام کی تاریخ کی سب سے بڑی توسیع ہے ، تیسری توسیع کا آغاز جون 2010 میں ہوا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.