افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کیلئے 31 مارچ تک کی ڈیڈ لائن

image

پاکستان میں غیر قانونی مقیم افراد اور افغان شہری کارڈ ہولڈرز کو ملک چھوڑنے کیلیے 31 مارچ دو ہزار 2025 تک کی مہلت دے دی گئی ہے۔ یکم اپریل سے ان کی ملک بدری کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

وزارت داخلہ کے مطابق غیرقانونی غیر ملکیوں کی واپسی کا پروگرام یکم نومبر دو ہزار تئیس سے نافذ ہے۔ حکومت نے غیرقانونی غیرملکیوں اور اے سی سی ہولڈرز کو رضاکارانہ واپسی کےلیے اکتیس مارچ کی ڈیڈلائن دی ہے۔

پاکستانیوں اور افغانوں کا امریکا میں داخلہ بند ہونے کا خدشہ

وزرات داخلہ کا کہنا ہے واپس جانے والوں کیلیے خوراک اور طبی سہولیات کا بندوبست کر دیا گیا ہے۔ جو بھی پاکستان میں رہنا چاہتا ہے، اسے قانونی تقاضے پورے کرنا ہوں گے۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.