پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کاعالمی دن منایا جا رہا ہے

image

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج خواتین کاعالمی دن منایا جارہا ہے۔

خواتین کےعالمی دن پرلاہورکی اہم عمارتوں پر پنک لائٹس روشن، پنجاب اسمبلی، واپڈا ہاؤس، الفلاح بلڈنگ پر پنک لائٹس لگا دی گئیں ہیں۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے 4 افسران کی گریڈ 19 میں ترقی

خواتین کےعالمی دن کے حوالہ سے آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورنے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس صنفی مساوات کی سب سے بڑی داعی ہے،شہدا اورغازیوں کی بہادرماؤں، بہنوں، بیٹیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان کا نے کہا کہ آج کی عورت پہلے سے کہیں زیادہ باشعور، باہمت اور بااختیار ہے، پنجاب پولیس کے تمام شعبوں میں خواتین بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

خواتین افسران کا لا اینڈ آرڈر، کرائم کنٹرول، کمیونٹی پولیسنگ میں شاندار کردار ہے، پنجاب پولیس میں خدمات انجام دینے والی خواتین ہمارا فخر اور قیمتی اثاثہ ہیں۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.