اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ ہونے سے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا، چیئرمین سینٹ

image

چیئرین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ ہونے سے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے نومنتخبسینیٹر اسدقاسم سے حلف لیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی سینیٹر عون عباس نے پروڈکشن آرڈر کرنے پر چیئرمین سینیٹ کاشکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے چیئرمین سینیٹ کے عہدے کاوقار بڑھایا ہے۔

عون عباس نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ میرے پروڈکشن آرڈر منسوخ کردیں،مجھے واپس جیل بھیج دیں،ضمانت ہوئی تو آجاؤں گا، انہوں نے کہا کہ اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کریں۔

حکومت پنجاب نے ملازمین کی ٹیکس کٹوتی کی نئی ترمیم متعارف کروا دی

چیئرمین سینیٹ نے اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کرنے پر رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ عون عباس اور اعجاز چودھری کی گرفتاری سے چیئرمین سینیٹ کو آگاہ نہیں کیا گیا،پروڈکشن آرڈر پر جزوی طور پر عملدرآمد کیا گیا۔ پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کرکے اتھارٹی کو چیلنج کیا گیا ہے۔

اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد نہ ہونے سے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا، چیئرمین سینیٹ نے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد نہ ہونے کا معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کردیا۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرکے اپنا آئینی کردار ادا کیا، پوری اپوزیشن کی طرف سے آپ کے شکرگذار ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.