بغیر واٹس ایپ کھولے میٹا اے آئی کیسے استعمال کریں؟ دلچسپ معلومات جو آپ کے بہت کام آسکتی ہے

image

اگر آپ واٹس ایپ میں میٹا اے آئی کے استعمال کے عادی ہیں، تو اب اس تک پہنچنے کے لیے بار بار ایپ کھولنے کی ضرورت نہیں رہے گی!

میٹا اے آئی کے لیے نیا ویجیٹ – سب کچھ ایک کلک میں!

WABetaInfo کی تازہ رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں ایک نیا ویجیٹ فیچر شامل کیا جا رہا ہے، جو اینڈرائیڈ صارفین کے لیے میٹا اے آئی کے استعمال کو مزید آسان اور تیز بنا دے گا۔

ویجیٹ میں کیا کچھ ہوگا؟

یہ نیا ویجیٹ تین اہم شارٹ کٹس پر مشتمل ہوگا:

✔️ میٹا اے آئی سے فوری چیٹ شروع کرنے کا آپشن

✔️ میٹا اے آئی کے ذریعے تصاویر شیئر کرنے کی سہولت

✔️ آڈیو رابطے کے لیے ایک اسپیشل فیچر

یہ فیچر آپ کے فون کی ہوم اسکرین پر بڑی آسانی سے ایڈجسٹ ہو جائے گا، تاکہ آپ بغیر کسی جھنجھٹ کے میٹا اے آئی کو براہِ راست ایکسیس کر سکیں۔

یہ زبردست فیچر کب دستیاب ہوگا؟

فی الحال، یہ ویجیٹ صرف بیٹا ٹیسٹنگ میں موجود ہے اور عام صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہوا، مگر میٹا کی جانب سے اس پر تیزی سے کام جاری ہے۔

میٹا اے آئی کی مکمل لانچنگ کا انتظار!

دلچسپ بات یہ ہے کہ ابھی تک میٹا اے آئی کو عالمی سطح پر تمام صارفین کے لیے متعارف نہیں کرایا گیا، مگر اس سے جڑے نئے فیچرز مسلسل سامنے آ رہے ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.