روس کا یوکرین کے دارالحکومت پر جوابی فضائی حملہ

image

روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر جوابی فضائی حملہ کر دیا۔ یوکرینی میئر کے مطابق، رات بھر کیف پر فضائی حملے جاری رہے، تاہم نقصان کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔

یہ حملہ یوکرین کی جانب سے پیر کی رات روس پر کیے گئے 300 سے زائد ڈرون حملوں کے جواب میں کیا گیا۔ روسی میڈیا کے مطابق، یوکرین کے بھیجے گئے 91 ڈرونز ماسکو تک پہنچ گئے تھے، لیکن انہیں راستے میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

یوکرینی ڈرون حملے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد روس نے فوری ردعمل دیا اور کیف کو نشانہ بنایا۔

یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب سعودی عرب کے شہر جدہ میں یوکرین اور امریکا کے درمیان مذاکرات جاری تھے۔ مذاکرات میں یوکرین اور روس کے درمیان 30 روزہ جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا ہے۔

معاہدہ 8 گھنٹے طویل مذاکرات کے بعد طے پایا، جس میں امریکی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کی، جبکہ یوکرینی وفد میں یوکرینی صدارتی دفتر کے نمائندے، وزیر خارجہ اور وزیر دفاع شامل تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.