بلی چھلانگ لگا کر امام مسجد پر چڑھ گئی۔۔ پھر کیا ہوا؟ مثالی ویڈیو دنیا بھر میں وائرل

image

الجزائر کی ایک معصوم بلی نے ایک بار پھر دنیا بھر کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی ہے! دورانِ نماز امام مسجد کے کندھے پر چڑھنے کی حیرت انگیز ویڈیو انٹرنیٹ پر چھائی ہوئی ہے، جسے اب تک دو ارب سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

یہ دلچسپ واقعہ الجزائر کے علاقے وھران میں واقع الشیخ ابراہیم تازی مسجد میں پیش آیا، جہاں سی سی ٹی وی کیمروں نے اس لمحے کو محفوظ کر لیا۔ ویڈیو میں نظر آتا ہے کہ ایک بلی امام مسجد الشیخ خلخال دحو کے گرد چکر لگا رہی ہے، جیسے کسی خاص لمحے کی تلاش میں ہو۔ پھر اچانک، وہ ایک پُھرتیلی چھلانگ کے ساتھ امام کے کندھے پر چڑھ جاتی ہے۔ حیران کن طور پر، امام مسجد کسی خلل کے بغیر مکمل سکون اور توجہ کے ساتھ نماز جاری رکھتے ہیں۔

یہ منظر دیکھ کر لوگوں کو دو سال قبل 2023 میں الجزائر کی ایک اور مسجد میں پیش آنے والا اسی طرح کا ناقابلِ فراموش واقعہ یاد آ گیا، جب ایک بلی تراویح کے دوران امام مسجد کی گود میں چڑھ گئی تھی۔ اس وقت بھی امام نے بلی کو محبت سے قبول کرتے ہوئے نماز جاری رکھی تھی، اور اس خوبصورت رویے پر انہیں ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ الجزائر کی بلیاں شاید نماز اور سکون کی سب سے بڑی قدردان ہیں!


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.