میو ہسپتال واقعہ ، پنجاب بھر میں نجی کمپنی کے انجکشن کا استعمال روکنے کا حکم

image

میو اسپتال لاہور میں انجکشن سے ری ایکشن کے واقعے کے بعد ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول نے پنجاب بھر میں نجی کمپنی کے انجکشن کا استعمال فوری روکنے کا حکم دے دیا۔

صوبے بھر کی فارمیسیز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ انجکشن کا استعمال مشتبہ طور پر صحت کے لیے خطرہ ہے ،انجکشن “ویکسا” اورمحلول “نیوٹرولائن” کا استعمال روک دیا جائے، انجکشن کے مخصوص بیچ استعمال سے روکے جائیں۔

میو اسپتال واقعہ ، 3 نرسز غفلت کی مرتکب قرار

ڈائریکٹوریٹ ڈرگ کنٹرول کے مطابق ادویات کے ٹیسٹوں کی رپورٹس آنے تک استعمال روکا جائے، فیصلہ مریضوں کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز میو اسپتال کے چیسٹ وارڈ میں ٹیکے کے مبینہ ری ایکشن سے دو مریض جاں بحق ہو گئے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.