جعفر ایکسپریس حملہ ، اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ

image

بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

اسلام آباد پولیس لائنز کے باہر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں ، پولیس لائنز، آئی جی آفس سے ملحق سڑک کو ایک طرف سے بند کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس لائنز کو جانے والی شاہراہ پر گیٹ کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

جعفر ایکسپریس حملہ، دہشت گردوں میں خود کش بمبار بھی موجود ہیں، سیکیورٹی ذرائع

اس کے علاوہ پولیس لائنز کے باہر پولیس کمانڈوز کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے ، پولیس لائنز کے باہر کنکریٹ کے بلاکس رکھ کر خار دار تاریں بچھا دی گئیں۔

واضح رہے گزشتہ روز بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کو دہشتگردوں نے نشانہ بنا کر سیکڑوں مسافروں کو یرغمال بنایا تھا ، سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کے دوران 150 سے زائد مسافروں کو بازیاب کراتے ہوئے 27 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.