شعیب ملک اور ثنا جاوید کی ایک ساتھ شو میں شرکت، صارفین کی سخت تنقید

image

کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی شادی کے بعد پہلی بار ایک ساتھ گیم شو میں شرکت کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

دونوں نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی، جہاں دونوں نے اپنی اپنی گیمز ٹیمز کی کپتانی کی۔

شو میں ہونے والے مقابلوں میں شعیب ملک اور ان کی ٹیمیں جیت گئیں، جب کہ ثنا جاوید کی جانب سے جان بوجھ کر شوہر کو جتوانے کے دعوے کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ثنا جاوید کا کہنا تھا کہ انہوں نے شوہر کا بھرم رکھا، دیکھا کہ ان کے شوہر ہار رہے ہیں، اس لیے انہوں نے کم اسکور کرکے تمام گیمز شوہر کو جتوادیں۔

دونوں کی جانب سے شادی کے بعد پہلی بار گیم شو میں شرکت پر صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے ایک بار پھر دونوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

زیادہ تر افراد نے ان کی ویڈیوز پر تبصرے کرتے ہوئے ثنا جاوید کے لیے سخت زبان کا استعمال کیا اور زیادہ تر خواتین نے لکھا کہ کرکٹر سے شادی کے بعد اداکارہ انہیں زہر لگنے لگی ہیں۔

جہاں صارفین نے دونوں کی گیم شو میں شرکت پر تنقید کی، وہیں بعض صارفین نے دونوں کی تعریفیں کرتے ہوئے لکھا کہ دونوں ایک ساتھ اچھے لگتے ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.