وزیراعظم شہباز شریف کا کل کوئٹہ کے ایک روزہ دورے کا امکان

image

وزیراعظم شہباز شریف کا کل کوئٹہ کے ایک روزہ دورے کا امکان ہے۔

ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کریں گے۔ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملہ پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے اہم فیصلے بھی کئے جائیں گے۔

اس سے پہلے وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو ٹیلی فون کیا۔ وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو جعفر ایکسپریس پر حملے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

کاروباری برادری کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری قوم اس گھناؤنے فعل سے شدید صدمے اور معصوم جانوں کے ضیاع پر غمزدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں،شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے شہدا کی درجات بلندی اور زخمیوں کو جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ آپریشن کے دوران درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.