ایران نے رات گئے اسرائیل پر مسلسل دوسرا میزائل حملہ کیا ہے جس دوران اسرائیلی فوج نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری طرف تہران اور قریبی شہر کرج میں دھماکوں کی اطلاعت ہیں۔ ادھر امریکی صدر ٹرمپ نے ’ایران کی فضائی حدود کے مکمل کنٹرول‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہمیں معلوم ہے رہبرِ اعلیٰ کہاں چھپے ہوئے ہیں۔‘
- ایران نے تل ابیب پر 'ہائپر سونک' الفتح میزائل داغنے کا دعویٰ کیا ہے دوسری جانب اسرائیل کی جانب سےتہران کے قریب تنصیبات کے خلاف کارروائی کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔
- مشرقی انگلینڈ میں ایک فضائی اڈے سے امریکی جنگی طیارے روانہ ہوئے ہیں۔ ایسی اطلاعات موجود ہیں کہ اسرائیل اور ایران کے بیچ لڑائی میں امریکہ بھی شریک ہو سکتا ہے۔
- ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایران 'کبھی بھی صیہونیوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔'
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تہران کے ایک کروڑ شہریوں کو ’فوری طور پر انخلا‘ کی وارننگ کے بعد ایرانی دارالحکومت میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
- مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے پیشِ نظر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا میں منعقدہ جی سیون اجلاس چھوڑ کر امریکہ واپس روانہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹرمپ کا ایران سے ’غیر مشروط سرینڈر‘ کا مطالبہ، ’کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے‘، آیت اللہ خامنہ ای