چین کی جعفر ایکسپریس حملے کی شدید مذمت، پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ

image

چین نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ کے مطابق ہم نے اس دہشت گردی کی رپورٹس کو دیکھا ہے اور اس دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین کسی بھی شکل میں دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور ہم دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مضبوطی سے حمایت جاری رکھیں گے۔

ترجمان کے مطابق چین پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون کومضبوط بنانے کو تیار ہے، چین خطے کو پرامن،محفوظ اور مستحکم رکھنے کیلئے تیار ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی پاکستان میں مسافر ٹرین پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یرغمالی بنانے کے کسی بھی واقعے کی مذمت کرتےہیں، ٹرین مسافروں کو یرغمالی بنانےکی صورتحال پرنظررکھے ہوئے ہیں، یرغمالیوں کو فوراً رہا کیا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بولان میں دہشت گردوں نے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا اور مسافروں کو یرغمال بنا لیا تاہم سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں بڑی تعداد میں یرغمال مسافروں بشمول عورتوں اور بچوں کو بازیاب کروالیا اور بازیاب کروائے گئے بچوں اورخواتین کوانسانی شیلڈ کے طور پراستعمال کیا جارہا تھا۔

فورسز نے موقع پر موجود تمام دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.