چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کیلئے قربانیاں دے رہی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہتے ہیں، دہشتگردوں نے بولان میں شہریوں کو نشانہ بنایا۔
جعفر ایکسپریس پر حملے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، ترجمان دفتر خارجہ
انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے بولان آپریشن کامیابی سے مکمل کیا،انہوں نے مزید کہا کہ ایوان میں رولز کی پاسداری ہونی چاہیے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ آئین و قانون میں سب کچھ واضح ہے، ہمیں ماضی کو بھول کر آگے بڑھنا ہو گا، جس پر اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ ماضی بھول کر آگے بڑھنے کی کوشش کی لیکن کچھ نہیں ہوا۔