لاکھوں میں تنخواہ لینے والا ملازم صرف 10 دن بعد ہی نوکری چھوڑ گیا، وجہ انتہائی معمولی

image

آج کل کے دور میں اگر کسی شخص کی سالانہ تنخواہ لاکھوں میں مقرر کی جائے لیکن وہ پھر بھی معمولی وجہ کی بنا پر صرف 10 دن بعد ہی نوکری چھوڑ دے تو یقیناً آپ ایسے شخص کو ذہنی مریض یا پاگل قرار دیں گے-

جی ہاں حقیقت میں ایسا ہی ایک دلچسپ واقعہ بھارت میں پیش آیا ہے جس کی کہانی بھارتی میڈیا نے بتائی تو وہ وائرل ہوگئی۔

بھارت کی کمپنی نے جب ایک شخص کو 21 لاکھ بھارتی روپے (72 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) سالانہ تنخواہ پر ملازمت پر رکھا تو وہ صرف 10 دن بعد ہی نوکری چھوڑ کر چلا گیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ شخص انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کا گریجویٹ ہے جس نے نوکری کے 2 ہفتے بعد ہی کمپنی چھوڑ دی، مذکورہ واقعہ کمپنی کے ایک سیلز کے نمائندے نے شیئر کیا جس کے مطابق اس شخص کو ایکاکاؤنٹ ایگزیکٹو کو تربیت دینے کے لیے رکھا گیا تھا۔

مذکورہ صارف نے بتایا کہ ٹرینی کی تنخواہ 2 لاکھ جوائننگ بونس کے ساتھ تقریباً 21 لاکھ سالانہ تھی لیکن زیادہ تنخواہ کے باوجود ٹرینی نے 10 دن میں نوکری چھوڑ دی۔

سیلز نمائندے نے بتایا کہ جب ٹرینی سے نوکری چھوڑنے کی وجہ پوچھی گئی تو اس نے بتایا مجھے کہا گیا تھا کہ وہ مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ میں کام کرے گا لیکن اسے پہلے ایک سال کے لیے سیلز کرنے کو کہا گیا۔

ٹرینی نے کہا یہ ہی وجہ ہے کہ میں نے نوکری چھوڑنے کا فیصلہ کیا کیونکہ میں اس کام سے ناخوش تھا اور میری اس کام میں کوئی دلچسپی بھی نہیں تھی۔

 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.