واٹس ایپ ویب ورژن تبدیل، صارفین حیران

image

میٹا کی جانب سے موبائل فون صارفین کے لیے واٹس ایپ کے ڈیزائن کو نمایاں حد تک تبدیل کیا گیا تھا۔

اب ایسا واٹس ایپ کے ویب ورژن کے ساتھ بھی کیا گیا ہے۔ جی ہاں واٹس ایپ کے ویب ورژن کے لیے نیا یوزر انٹرفیس متعارف کرایا گیا ہے۔ واٹس ایپ ویب کو میٹا کی جانب سے ری ڈیزائن کر دیا گیا ہے اور اب میسجنگ پلیٹ فارم کا ویب ورژن بالکل نیا محسوس ہوتا ہے۔

واٹس ایپ کا نیا یوزر انٹرفیس پہلے سے زیادہ کلین اور ماڈرن محسوس ہوتا ہے جس میں واٹس ایپ کے سبز اور سفید رنگوں کی کلر اسکیم پر زور دیا گیا ہے۔ واٹس ایپ ویب کا لے آؤٹ پہلے کی طرح 2 پینلز پر ہی مشتمل ہے یعنی بائیں جانب نیوی گیشن اور دائیں جانب چیٹ ونڈو موجود ہے۔

مگر دونوں پینلز کے لیے نئی کلر اسکیم اور کلین یوزر انٹرفیس کو متعارف کرایا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے صارفین کو نوٹیفکیشن بھیج کر ری ڈیزائن ویب ورژن کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اس نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ ویب کا بالکل نیا ڈیزائن آج سے آپ کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔اس نوٹیفکیشن کے مطابق آپ کو کچھ چیزیں مختلف محسوس ہوں گی مگر ہر چیز پہلے کی طرح ہی کام کرے گی۔


News Source   News Source Text

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.